مریم اورنگزیب کوہراساں کرنے والے 14 افراد کاسراغ لگالیاگیا

Sep 27, 2022 | 14:20 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: حکومت نے سنٹرل لندن میں مریم اورنگزیب کو حراساں کرنے پر 14 افراد کے کریکٹر سرٹیفیکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ ملوث افراد کے خلاف  کارروائی کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے حراسگی میں ملوث  14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔ ملوث افراد میں چار خواتین اور دس مرد شامل ہیں۔

حراساں کرنے والوں کی شہریت کے حوالے سے بھی تمام تفصیلات حاصل کرلی گئیں۔ان افراد  کےپاکستان سے جاری تمام کریکٹرسرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ کریکٹر سرٹیفکیٹ وزارت داخلہ اور مختلف پولیس افسران کی جانب سے جاری کیے گئے۔ اگلی کارروائی میں ان افراد کے نائیکوپ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں