ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست مدھیہ پر دیش کے شہر شاجاپور کے ایک اسکول میں یہ خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں طالبہ نے اسکول بیگ میں کوبرا سانپ کی شکایت کی جس دیکھ کر اساتذہ بھی دنگ رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں مختلف ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہم جماعت کی طالبہ کے اسکول بیگ میں بڑا کوبرا سانپ پایا گیا جس کی شکایت طالبہ نے اساتذہ کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اساتذہ کی جانب سے بیگ کھولا گیا اور کتابیں بیگ سے باہر نکالی گئیں، جس میں سانپ موجود تھا۔
कक्षा 10 की छात्रा कु. उमा रजक के बैग से, घर से स्कूल आकर जैसे ही बैग खोला तो छात्रा को कुछ आभाष हुआ तो शिक्षक से शिकायत की, कि बस्ते में अंदर कुछ है, छात्रा के बैग को स्कूल के बाहर ले जाकर खोला तो बैग के अंदर से एक नागिन बाहर निकली, यह घटना दतिया जिले के बड़ोनी स्कूल की है। pic.twitter.com/HWKB3nktza
— Karan Vashistha BJP ???????? (@Karan4BJP) September 22, 2022
بتایا جارہا ہے کہ سانپ بیگ میں کنڈلی مار کر بیٹھا ہوا تھا اور ویڈیو کے آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیگ جھاڑنے پر ناگ بیگ سے نکلتا ہے جسے دیکھ کر نہ صرف اساتذہ خوفزدہ ہوگئے بلکہ ویڈیو دیکھنے والے بھی حیرت اور خوف میں مبتلا ہوگئے۔