ایک نیوز نیوز: ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید ساڑھے تین روپے کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 234 روپے میں ٹریڈ کر رہا ہے۔
2 کاروباری دنوں میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریبا ساڑھے 10 روپے سستا ہوچکا ہے۔ ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1240 ارب روپے کمی بھی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 6 روپے 90 پیسےکم ہوکر 237 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 63 پیسےکمی کے بعد 237 روپے 2 پیسے کا ہو گیا تھا۔