ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاک انگلینڈ ٹیموں کا پریکٹس سیشن بارش کے باعث منسوخ

ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاک انگلینڈ آج قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاک انگلینڈ آج قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی

ایک نیوز نیوز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ سے قبل ٹیمیں آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق دونوں  ٹیموں کا ٹریننگ سیشن رات 7 بجے شروع ہونا تھا۔


 سیریز کے پہلے مرحلے کے چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے جس میں سے دو میں پاکستان اور دو میں انگلینڈ نے فتح حاصل کی۔

دوسرے مرحلے میں لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، کل کے بعد چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 ستمبر جب کہ 7 واں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

تاہم دوسرے مرحلے کے تینوں میچز کے ٹکٹ کافی پہلے ہی فروخت ہوچکے تھے،قذافی اسٹیڈیم میں تین میچز کے لیے دو پچز تیار کی گئی ہیں۔