امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان کا خطرہ، ایمرجنسی نافذ

امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان کا خطرہ، ایمرجنسی نافذ
کیپشن: Threat of hurricane in the US state of Florida, state of emergency(file photo)

ایک نیوز نیوز: غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی نیشنل ہیوریکن سینٹر کا کہنا ہے کہ کیوبا میں آئے طوفان آئن نے شدت اختیار کرلی ہے اور اس میں مزید تیزی آرہی ہے۔ 

طوفان کا رخ اس وقت کیوبا کے مغرب میں شمال مغربی حصے کی جانب ہے۔ جس کی وجہ سے جزیرہ کیمن کے طوفان سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ طوفان کے باعث 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ 

اس حوالے سے امریکی ریاست فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں کے لیے بھی محتاط رہنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ جن علاقوں کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ان میں ٹیمپا بے کا علاقہ بھی شامل ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز فلوریڈا کے گورنرران ڈی سینٹس نے ریاست کی تمام 67 کاؤنٹیز کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔