شفقت محمود نے طلبہ کو چھٹیاں دینے کی خوشخبری سنادی

Sep 27, 2022 | 00:25 AM

ایک نیوز نیوز : سابق وزیرتعلیم شفقت محمود کی طلبا کو دوبارہ وزارت تعلیم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چھٹیاں دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرتعلیم شفقت محمود کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں طلبا سےمخاطب ہوکر شفقت محمود طلبا کوکہتے ہیں میں اب آپ کو چھٹیاں تو نہیں دے سکتا مگر لیکن وعدہ کرسکتا ہوں کہ جب ہم دوبارہ آئیں گے (جو زیادہ دیر کی بات نہیں) تو پھر چھٹیاں ہوں گی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-27/news-1664220266-6595.mp4

سابق وزیرتعلیم کی یہ بات سن کر طلبا نے تالیاں اور سیٹیاں مارنا شروع کردی ۔

مزیدخبریں