آڈیو لیک سیریز کی اگلی قسط کب ریلیز ہوگی؟ ہیکرز نے اعلان کردیا

Sep 27, 2022 | 00:22 AM

ایک نیوز نیوز: کیا آپ جانتے ہیں کہ آڈیو لیک سیریز کی اگلی قسط کب ریلیز ہونے والی ہے؟

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے دو ٹوئٹ شیئر کیے ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر ہیکرز جمعرات کو آڈیولیک سیریز کی اگلی قسط ریلیز کرنے جارہے ہیں۔ 

دوسری ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ 'مزید آڈیوز بروز جمعرات' اس کے بعد انہوں نے لکھا کہ ' ہیکرز کا اعلان' اور اختتام پر انہوں نے لکھا ہے کہ 'لگتا ہے جمعہ ان پر پھر سے بھاری ہوگا'۔

مزیدخبریں