ایک نیوز نیوز: اسلام آباد میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کے والدین کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کے والد انجینئر انعام الرحمان اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ مقتولہ کی میت ان کے والدین کے حوالے کی جائے گی اور نماز جنازہ 28 ستمبر کی دوپہر شہزاد ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہنواز نے اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا۔ اس وقت ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔