کراچی کے مسائل کے حل کیلئے وفاق اور سندھ کو مل کر چلنا ہوگا: وزیر اعظم

Sep 27, 2021 | 16:55 PM

admin
کراچی : وزیراعظم عمران خان نے ' کراچی سرکلر ریلوے ' منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ۔ منصوبے سے کراچی کو فائدہ ہو گا ۔ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے وفاق اور سندھ کو مل کر چلنا ہوگا۔

جدید کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج بڑا دن ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ کراچی 70 کی دہائی میں کیا تھا۔بدقسمتی سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جو نظام ہونا چاہیئے تھا، وہ نہیں بنا، کراچی میں پانی دوسرا بڑا مسئلہ ہے۔گزشتہ سال کراچی ٹرانسفارمیشن پلان بنایا، یہ معیشت کے حوالے سے اہم شہر ہے۔ اس کی اہمیت کا پوری طرح اندازہ نہیں لگایا گیا۔کراچی میں انتشار کے بعد اس کی ترقی تیزی سے گرنا شروع ہو گئی۔ہمیں سندھ کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا اور ساتھ چلنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی پھیلتاجارہا ہے جس کے باعث مسائل بڑھ جاتےہیں،لاہور بھی پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے شہروں پر دباو بڑھ جاتاہے اور وسائل کم ہوجاتے ہیں۔کراچی کے مسائل بروقت حل نہ کیے گئے تو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا،کراچی کی ترقی کے لیے بنیادی انفرااسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ٹرانسپورٹ کی سہولت بنیادی انفرا اسٹرکچر کا اہم جزو ہے،کراچی سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں کے لیے منصوبہ بندی کرناہوگی۔کراچی کے مسائل کے حل کےلیے وفاقی حکومت پرعزم ہے ،امید ہے سندھ حکومت بھی کراچی کے لیے بھرپور کام کر ے گی ۔


مزیدخبریں