ایک نیوز:کراچی کا پسماندہ علاقہ عیسٰی نگری ایک کچی بستی ہے اس میں رہنے والے لوگوں کیلئے پانی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کیلئےایک اہم قدم اٹھایا گیاتا کہ وہاں کے لوگوں کو صاف اور شفاف پانی مہیا کیا جا سکے۔
عیسیٰ نگری کوایک ایسا پلیٹ فارم مل گیا ہے جس کے ذریعے مقامی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے،عیسٰی نگری میں قائم کی جانے والی اس کمیٹی میں اراکین شمشاد شاہد بطور صدر، یعقوب قریشی سینئر نائب صدر، فوزیہ رابرٹ اور حافظ محمود نائب صدر، سجاد قریشی جنرل سیکرٹری، مقبول ایمس فنانس سیکرٹری، دینا اشعر انفارمیشن سیکرٹری، ستارہ شبیر جوائنٹ انفارمیشن سیکرٹری، اقبال خورشید آفس سیکرٹری، اور شمون پیٹر جوائنٹ آفس سیکرٹری شامل ہیں۔
اس موقع پر نو منتخب صدر شمشاد شاہد کا کہنا تھا کہ ہماری طاقت ہمارے اتحاد میں ہے، ہم مل کر اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں اور عیسٰی نگری کے بہتر مستقبل کی راہ ہموار کر سکتے ہیں،مسلمان اور عیسائی کمیونٹیز ہمارے علاقوں کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں،کمیونٹی تنظیم کے قیام کے بعداتحاد، بین المذاہب تعاون، اور کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کی طاقت کے ذریعے عیسٰی نگری کا مستقبل روشن نظر آتا ہے۔