ایک نیوز: سپریم کورٹ نے کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی۔
28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کیلئے 968 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کیے گئے ہیں ، سپریم کورٹ میں 8 ریگولر بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے ،پہلا بنچ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہے ، چیف جسٹس پاکستان کی عدالت میں پورے ہفتے کے 140 مقدمات سماعت کیلئے مقرر دوسرا بنچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہے۔
دوسرے بنچ کے سامنے بھی 140 مقدمات سماعت کیلئے مقرر تیسرا بنچ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ہے، تیسرے عدالتی بنچ کے سامنے بھی 140 مقدمات سماعت کیلئے مقرر، چوتھا بنچ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شہزاد احمد خان پر مشتمل ہے۔
چوتھے بنچ کے سامنے پورے ہفتے کیلئے 58 مقدمات سماعت کیلئے مقرر پانچواں عدالتی بنچ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہے،پانچویں بنچ کے سامنے 140 مقدمات سماعت کیلئے مقرر چھٹا عدالتی بنچ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہے۔
چھٹے عدالتی بنچ کے سامنے 140 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ساتواں عدالتی بنچ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہے ساتواں بنچ کے سامنے 140 مقدمات سماعت کیلئے مقرر آٹھویں بنچ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں پر مشتمل ہے آٹھویں بنچ کے سامنے 70 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں۔