ویب ڈیسک: امریکی صدارتی الیکشن کیلئے پری پولنگ کا آغاز ہوگیا، پولنگ سٹیشنز قائم کر دیئے گئے ہیں۔
ووٹرز نے ای میل کے ذریعے وصول ہونے والے بیلٹ پیپرز پر اپنی رائے دینے کے بعد پولنگ سٹیشنز میں جمع کرانا شروع کردئیے،3ریاستوں میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
اریزونا، جارجیا اور شمالی کیرولائنا میں ٹرمپ کو ڈیموکریٹ کی امیدوار کملا ہیرس پر برتری حاصل ہے۔
ایک سروے رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو اریزونا میں 50، نارتھ کیرولائنا میں 47 اور جارجیا میں 45 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے جبکہ کملا ہیرس کی مقبولیت اریزونا اور جارجیا میں 45 فیصد اور نارتھ کیرولائنا میں 47 فیصد ہے۔
امریکی صدارتی الیکشن کیلئے پری پولنگ کا آغاز ہو گیا
Oct 27, 2024 | 17:01 PM