محمد رضوان پاکستان وائٹ بال ٹیم کےکپتان مقرر 

Oct 27, 2024 | 16:45 PM

ایک نیوز: محمد رضوان کو پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ رضوان کو کپتان جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہونگے،میری نیک خواہشات ان تمام کے ساتھ ہیں،ینگ ٹیلنٹ کو آگے لانا ہوگا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بابراعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کا اثاثہ ہیں،ان کا مجھے فون آیا تھا انہوں نے کہا کہ وہ کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹنگ پر توجہ دینا چاہتے ہیں،بابر نے کوچز سے مشورہ کرکے اپنی کپتانی چھوڑنےکا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں