امریکی انتخابات:مشی گن میں علما ءاور اماموں کاٹرمپ کی حمایت کا اعلان

Oct 27, 2024 | 16:03 PM

ویب ڈیسک:امریکا کی ریاست مشی گن میں مختلف مسالک کے کئی علما اور پیش اماموں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست مشی گن میں مختلف مسالک کے کئی علما اور پیش اماموں نے ری پبلکن صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کر دی.

بلال الظہیری سمیت مختلف پیش اماموں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگیں ختم کرنے اور عالمی سطح پر امن قائم کرنے کے اعلان کو اپنی جانب سے توثیق کا سبب قرار دیا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ علما اور پیش اماموں کی حمایت پر ڈونلڈ ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں