مستونگ:سپلانجی بازار سے اسلحہ ودیگر آلات سمیت دہشتگردگرفتار 

مستونگ:سپلانجی بازار سے اسلحہ ودیگر آلات سمیت دہشتگردگرفتار 
کیپشن: Mastung: Terrorists arrested with arms and other equipment from Spalanji Bazar

ایک نیوز: سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ کے سپلانجی بازار سے ایک دہشت گرد کو اسلحہ اور آلات سمیت گرفتار کرلیا۔
گزشتہ رات کو دہشت گردوں نے سپلانجی بازار میں 2افراد کو شہید کیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا ۔
آپریشن کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو اسلحہ، گولہ بارود اور ایک دوربین سمیت گرفتار کرلیا۔