ایک نیوز: چوہدری شجاعت نے پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا، نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا، چوہدری شجاعت حسین نے ہدایات جاری کر دیں کہ ناراض ساتھیوں کو منائیں، ملک گیر تنظیم سازی کریں, ونگز کو متحرک بنایا جاِ ئے ، بیرون ممالک میں پارٹی کی تنظیم نو کریں،سیاسی استحکام کے لیے دوسری جماعتوں سے رابطے بہتر بنائیں۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے بھی آپس میں قریبی روابط ہونے چاہیں، روابط سے سیاسی استحکام میں مدد ملے گی ،سیاسی ڈائیلاگ ہی ملکی مسائل کا حل ہے،سیاسی جماعتیں استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔
ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ پائیدار معاشی ترقی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے،آرگنائزر تقرری اور چوہدری شجاعت حسین کا اعتماد میرے لئے اعزاز ہے ،چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کا بھی شکرگزار ہوں،کوشش ہے میں چوہدری شجاعت حسین کے اعتماد پر پورا اتروں،، شجاعت حسین کے نظریہ اور رواداری کے پیغام کو ہر پاکستانی تک پہنچانا ہے ۔
چوہدری شجاعت کا پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنیکا فیصلہ
Oct 27, 2024 | 15:06 PM