بلاول بھٹو کی شہباز شریف سے ملاقات کیلئے وزیر اعظم کے گھر آمد 

Oct 27, 2024 | 14:41 PM

ایک نیوز: بلاول بھٹو کی وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے، بلاول بھٹو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیےماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔
سردار سلیم حیدر بھی بلال بھٹو کے ہمراہ موجودہیں،دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے، وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ ،رانا ثناء اللہ اور سردار ایاز صادق بھی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی بلال بھٹو کے ہمراہ وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

بلاول بھٹو نے ملاقات میں چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی قرار دیدیا ، بلاول بھٹو  کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوطی کےلئے مل کر چلیں گے، غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کےلئے چھبیسویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتاہے، پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہی اب پیچھے ہٹیں گے، ملکی معاشی اعشاریہ مثبت ہونے سے مہنگائی میں واضح کمی ہوتی نظر آ رہی ہے۔

مزیدخبریں