موسیقار اور طبلہ نواز الطاف حسین طافو انتقال کرگئے

Oct 27, 2024 | 13:22 PM

ویب ڈیسک:معروف موسیقار اور طبلہ نواز الطاف حسین طافو انتقال کرگئے۔
استاد طافو خان کو طبلہ نوازی پر کمال مہارت حاصل تھی، اپنے کیریئر کا آغاز پنجابی فلم انورا سے کیا اور پہلی ہی جست میں شائقین کے دل موہ لیے،پنجابی کیساتھ بے شمار اردو فلموں کی دھنیں بھی ترتیب دیں۔
مشہور پنجابی گانا ’سن وے بلوری اکھ والیا‘ فلم بینوں کے ذہنوں پر نقش ہو گیا،طافو نے ملکہ ترنم نورجہاں اور نصرت فتح علی خان سمیت عظیم گلوکاروں کے ساتھ کام کیا،استاد طافو عام طور پر شوق اور چنچل دھنیں بنانے میں مشہور تھے، فلم دیساں دا راجا کیلئے خوبصورت دھنیں بنائیں تو شہرت چہار دانگ عالم پھیل گئی،استاد طافو کو خدمات کے اعتراف میں 2023 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ 
ان کی نماز جنازہ آج 27اکتوبر کو بعد نماز ظہر کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

مزیدخبریں