امریکی وزیر دفاع کااسرائیلی ہم منصب کو فون،خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور

Oct 27, 2024 | 12:38 PM

ایک نیوز: امریکی وزیر دفاع نے ایران کو خبردار کر دیا، امریکی وزیر دفاع نےاسرائیلی ہم منصب سے ٹیلفونک رابطے میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کے مواقع پر زور دیا اور کہا کہ ایران کو اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے تاکہ اس تبادلے کا خاتمہ ہو۔ 
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس نے اسرائیلی حملے کے بعد کہا کہ ان کا ملک مناسب وقت پر اپنی علاقائی سالمیت اور سلامتی کی خلاف ورزی کا فیصلہ کن اور مناسب جواب دینے سے دریغ نہیں کرے گا۔
 ایرانی صدر نے اپنے ایکس اکاونٹ میں لکھا حکمت اور ذہانت کے ساتھ کسی بھی حماقت کا جواب دیگا، ترکیہ نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے ایک تحریری بیان جاری کیا گیا جس میں لکھا گیا کہ اسرائیل نےہمارے خطے کو ایک بڑی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قانون کے نفاذ اور نیتن یاہو حکومت کو روکنے کے لیے جلد از جلد ایکشن لے۔
 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہم ایران پر اسرائیل کے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، غزہ میں نسل کشی کرنے والے، مغربی کنارے کو الحاق کرنے کی تیاریوں میں ہونے والے اور لبنان میں ہر روز شہریوں کاقتل کر نے والے اسرائیل نےہمارے خطے کو ایک بڑی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ 
خطے میں اسرائیل کی پیدا کردہ دہشت گردی کا خاتمہ بین الاقوامی سلامتی اور امن کے قیام کے حوالے سے ایک تاریخی فرض بن چکا ہے،ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قانون کے نفاذ اور نیتن یاہو حکومت کو روکنے کے لیے جلد از جلد ایکشن لے۔
بحیثیت ترکیہ ہم نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم اپنے خطے میں مزید جنگ، تشدد اور لاقانونیت نہیں چاہتے، بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لیے علاقائی ممالک اور غیر علاقائی اداکاروں کو عقل سلیم پر مبنی موقف پر عمل درآمد کرنا شرطیہ ہے۔    

مزیدخبریں