26ویں ترمیم کی منظوری میں تعاون،مولانا کا بڑا مطالبہ تسلیم 

Oct 27, 2024 | 11:52 AM

 ایک نیوز:26ویں ترمیم کی منظوری میں تعاون پر حکومت نے مولانا فضل الرحمان کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا۔
  دینی مدارس کی رجسٹریشن کو سادہ بنا دیا گیا ،پارلیمنٹ سے سوسائٹیز ایکٹ ترمیمی بل منظور کروا لیا گیا، دینی طبقے کی سب سے بڑی مشکل حل ہوگئی ،ہزاروں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ علماء کی منشاء کے مطابق ہوگا ،اب ملک بھر کے دینی مدارس نہ صرف رجسٹرڈ ہونگے بلکہ اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولیات بھی میسر ہونگی ۔
پہلے سے قائم ہونے والے مدارس کو بھی بڑا قانونی کور مل گیا، رجسٹریشن کےلئے چھ ماہ سے ایک سال کی مہلت بھی دستیاب ہوگی ،سوسائیٹیز ایکٹ 1960ء میں سینیٹ کے منظور ہونے والا بل من و عن قومی اسمبلی سے منظورہوا، اب حکومت الگ سے مدارس رجسڑیشن ایکٹ نہیں لائے گی ۔

مزیدخبریں