ایک نیوز(چودری اشرف)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کانٹریکٹ کے 25 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
بابر اعظم اور محمد رضوان ایک کیٹگری میں برقرارہیں، شاہین آفریدی کو ناقص کارکردگی پر اے سے بی کیٹگری میں شفٹ کر دیا گیا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور شان مسعود کو بی کیٹگری دے دی گئی، شان مسعود کو ٹیسٹ کیپٹن ہونے کی وجہ سے بی کیٹگری دی گئی ۔
سی کیٹگری میں نو کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے ،عبداللہ شفیق، شاہداب خان، ابرار احمد، ساجد خان، سلمان علی آغا سی کیٹگری کا حصہ ہیں،سعود شکیل، نعمان علی، حارث روف، اور صائم ایوب بھی سی کیٹگری میں شامل ہیں۔
سینٹرل کنٹریکٹ کی ڈی کیٹگری میں 11 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے ، کھلاڑیوں میں عامر جمال، محمد وسیم جونیئر، محمد حریرہ، میر حمزہ ڈی کیٹگری کا حصہ ،خرم شہزاد، محمد علی، عثمان خان، عرفان خان نیازی، حسیب اللہ خان، عباس آفریدی اور کامران غلام بھی ڈی کیٹگری میں شامل ہیں۔
پانچ کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے، کھلاڑیوں میں خرم شہزاد ،محمد عباس آفریدی، محمد علی ،محمد عرفان خان اور عثمان خان شامل ہیں،نئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔