ایک نیوز :چوہنگ کی حدود میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ،3بھائیوں سمیت 5افراد قتل،5سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے قتل ہونے والے افراد میں حافظ محمد مرتضیٰ، غلام مصطفیٰ، ملک شہزاد، ملک خادم حسین اور فہد شامل ہیں جبکہ واقعہ میں 5 سالہ ابوبکر زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جن کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی اور سینئر پولیس افسران کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی جائے، سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج سے ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے اور سینئر افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چوہنگ میں 5 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔محسن نقوی نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
دوسری جانب لاہور پولیس نے چوہنگ میں ہونے والے 5 افراد کے قتل کا سراغ لگا لیا زمین کے تنازعہ سے شروع ہونے والی خاندانی دشمنی کے نتیجہ میں 05 قتل ہوئے،پولیس ذرائع پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور آئی ٹی بیسڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا۔
پولیس کاکہنا ہے ککہ ، ملزمان اور مقتولین آپس میں رشتہ دار ہیں۔ ملز مان کی گرفتاری کیلئے ریڈز کئے جارہے ہیں، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائیگا ۔