ایک نیوز :جامعہ کراچی کیمپس سکیورٹی پر سوالیہ نشان،طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنےآگیا۔
جامعہ کراچی بوٹنی ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ کو موٹر سائیکل سوار 3ملزمان نے ہراساں کیا۔ ایوننگ پروگرام کی طالبہ کےبھائی کا کیمپس سکیورٹی کو بیان دے دیا۔
تین ملزمان نے طالبہ پر چادر ڈالی اور نازیبا حرکت کرتے رہے طالبہ کی چیخ و پکار پر وہاں موجود طلبہ مدد کو پہنچے سیاسی طلبہ تنظیم کے کارکنان کو دیکھ کر اوباش نوجوان بھاگ نکلے واقعہ کے بعد کیمپس میں موجود رینجرز پہنچ گئی طالبہ نے جامعہ کی سکیورٹی کو واقعہ سے آگاہ کردیا۔
اسلامی جمعیت طلبہ نے کیمپس سکیورٹی کو ناکام قرار دے دیا ۔ ناظم جامعہ حمزہ رمضان کاکہنا ہے کہ جامعہ کے اندر و باہر غیر متعلقہ افراد طالبات کو ہراساں کر رہے ہیں۔ جامعہ میں رینجرز و سیکیورٹی کے ہوتے ہوئے غیرمتعلقہ افراد کا داخل ہونا قابل تشویش ہے۔اس طرح کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں۔