ایک نیوز :سپریم جوڈیشل کونسل نےسینئر جج جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کنندہ آمنہ ملک کو نوٹس جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے بتایاکہ سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایت کنندہ آمنہ ملک کو بھی نوٹس جاری کردیا اور انہیں اپنی شکایت کی سپورٹ میں مواد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس سردارطارق مسعود نے سپریم جوڈیشل کونسل کو الزامات کے بارے میں خط بھی لکھا تھا۔
جسٹس طارق مسعود نے سابق چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل عمرعطابندیال کو 6 ستمبرکو خط لکھا تھا۔ انہوں نے الزامات کا فیصلہ کرنے یا بصورت دیگر شکایت کنندہ کیخلاف کارروائی کی استدعا کی تھی۔
جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایت پر شکایت کنندہ کو نوٹس جاری
Oct 27, 2023 | 22:25 PM