ایک نیوز :معروف کاروباری شخصیت صابرمٹھو کیخلاف انکوائری شروع ہونے سے پہلے ہی بند کردی گئی۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق صابر حمید مٹھو کے خلاف ایف آئی اے میں انکوائری بند کروا دی گئی۔ صابر مٹھو 23 اکتوبر کو ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کے سامنے پیش ہونے سے انکاری ہو گیا۔ ایف آئی اے نے اپنے نوٹس میں صابر مٹھو کے بارے ہوشربا انکشافات کئے تھے۔
ایف آئی اے نے صابر مٹھو کے 14 ملکی اور 5 غیرملکی بینک اکاونٹس کا انکشاف کیا تھا۔صابر مٹھو کے بینک اکاونٹس میں 5.34 بلین روپے کی ٹرانزیکشنز کا بھی جواب مانگا تھا۔
انکوائری بند کرنے کا حکم نامے میں لگائے گئے الزامات کے بارے کوئی ذکر نہیں کیا۔ انکوائری شروع ہونے سے پہلے ہی بند کردی گئی۔ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور نے صابر مٹھو سے جائیدادوں،گاڑیوں،ملک و غیرملکی اکاونٹس کی تفصیلات طلب کی تھیں۔