سنی دیول کی قسمت دوبارہ کھل گئی 

Oct 27, 2023 | 20:59 PM

 ایک نیوز : ممبئی: بالی وڈ اسٹار سنی دیول کی قسمت دوبارہ کھل گئی اور فلم ’غدر2‘ کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد نئی فلموں کی ڈیل ہو گئی۔
 اداکار نے بشن کمار کے ساتھ ’بارڈر2‘ کیلئے 50 کروڑ معاوضے میں ڈیل کی ہے اور اب ’رامائن‘ کیلئے بھی ڈیل فائنل ہونے والی ہے۔ ہندو دیومالائی کہانی پر مشتمل فلم میں ہنومان دیوتا کے کردار کیلئے سنی دیول کی ڈیل 45 کروڑ میں فائنل ہوگئی ہے۔
سنی دیول ’رامائن‘ میں ہنومان کا کردار ان سے عقیدت کی بنا پر کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے اپنے معاوضے میں رعایت بھی کی ہے۔ سنی دیول کو اس وقت متعدد پروجیکٹ 75 کروڑ کے معاوضے میں آفر ہوئے ہیں اور ایک ساؤتھ انڈین ایکشن فلم کیلئے انہوں نے یہ فیس رکھی ہے۔
سنی دیول چاہتے ہیں کہ وہ ’رامائن‘ پروجیکٹ کے دوران کوئی اور فلم نہیں کریں گے اور اس کردار کیلئے ان کو جسمانی طور پر تبدیلی  لانا ہوگی۔

مزیدخبریں