الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پراعتراضات کیلئے بینچ مقرر کردیئے

Oct 27, 2023 | 20:20 PM

ایک نیوز :الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں پراعتراضات کیلئے بینچ مقرر کردیئے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات یکم نومبر سے سنیں جائیں گے ۔پہلا بینچ یکم نومبر کو اسلام آباد،شکارپور،خضدار،سیالکوٹ،راجن پور کے اضلاع،دوسرا بینچ یکم نومبر کو ہی کرم،اٹک،جہلم،ننکانہ صاحب،کوہاٹ،کورنگی کے اضلاع کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات سنے گا۔

2نومبر کو بینچ ملیر،سانگھڑ،سوات،ہری پور،چکوال،پشین ،دوسرا بینچ مردان ،کراچی ایسٹ،موسیٰ خیل،لودھراں،نوشہروفیروز،حب کے اضلاع کی حلقہ بندیوں پراعتراضات سنے گا۔

مزیدخبریں