ایک نیوز :سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف ریفرنسز کو ناقابل سماعت ہونے پرخارج کردیا۔
ذرائع کے مطابقسابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کیے جانے کے وقت سپریم جوڈیشل کونسل انکوائری کا فورم نہیں تھا۔ نیب قوانین میں ترامیم کے بعد 2022 سے چیئرمین نیب کے خلاف شکایات کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔ سابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے خلاف شکایتی ریفرنس 2019 میں دائر کیے گئے تھے۔ نیب قوانین میں ترامیم کے بعد اب چیئرمین نیب کے خلاف آنے والی شکایات کا جائزہ سپریم جوڈیشل کونسل لے سکتی ہے۔