ایک نیوز :مسلم لیگ ق نے 29اکتوبر کو اسرائیلی بربریت کیخلاف لاہورپریس کلب کے باہر احتجاج کااعلان کردیا۔
چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ و سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھاکہ قبلہ اوّل کی آزادی کیلئے فلسطینی عوام کے شانہ نشانہ کھڑے ہوں ۔جو اسرائیلی ظلم کے خلاف آواز اٹھانا چاہتے ہیں وہ احتجاج میں ضرور آئیں۔فلسطین کے نہتے بچوں اور خواتین کے خلاف اسرائیلی حکومت ظلم و بربریت کر رہی ہے۔ فلسطین کے مظلوموں کیلئے ادویات کی فراہمی اور پانی تک بند کر دیا گیا ہے۔
سابق گورنر کا کہنا تھاکہ سکول اور کالجز پر اسرائیلی بمباری سے ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔اسرائیلی بربریت پر بین الاقوامی برادری کا ایکشن نہ لینا پوری انسانیت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ بین الاقوامی برادری سے مطالبہ ہے کہ ظلم و بربریت کا خاتمہ ہونا چاہئے۔مظلوم فلسطینیوں حق کے میں دنیا بھر میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ یقین ہے کہ فلسطین آزاد ریاست بنے گا اور یروشلم اسکا دارالحکومت ہوگا۔