استحکام پاکستان پارٹی کاورکرزکنونشن کل خانیوال میں ہوگا ،تیاریاں جاری

Oct 27, 2023 | 18:42 PM

ایک نیوز ،استحکام پاکستان پارٹی کاخانیوال میں ورکرز کنونشن کل ہوگا جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال ورکرز کنونشن کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گئیں،مرکزی رہنما آئی پی پی شعیب صدیقی نے ورکرز کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔مقامی و لاہور کے رہنما موجود تھے۔

مرکزی رہنما آئی پی پی شعیب صدیقی کاکہنا ہے کہ کل ہونے والے ورکرز کنونشن میں کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد موجود ہو گی۔ کنونشن میں مرکزی خطاب پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان کریں گے۔

مزیدخبریں