امیرزادے کی انوکھی شادی، نوٹوں اور موبائل فونزکی بارش،ویڈیوزوائرل

Oct 27, 2023 | 18:31 PM

ایک نیوز :منڈی بہاؤالدین میں امیرزادے کی انوکھی شادی، نوٹوں اور موبائل فونزکی بارش ،آسمان پر رنگ برنگے نوٹ سے رنگین نظر آتارہا۔ویڈیوبھی سامنے آ گئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-27/news-1698413386-3668.mp4

 مہندی کی تقریب میں  نوٹ ، موبائل فونز اور گرم سوٹ نچھاورکیے گئے۔سمیٹنے والوں کی چاندی ہو گئی نوٹوں کی جھولیاں بھر لیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-27/news-1698413386-9056.mp4

دوردراز سے آئے لوگ نوٹوں کے ساتھ گرم کپڑے اور موبائل فون بھی سمیٹتے رہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-27/news-1698413386-2181.mp4

مقامی تاجر کے بیٹے کی مہندی کی تقریب نجی میرج ہال میں ہوئی۔دولہے کے دوستوں اور بھائیوں نے نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھول دیے۔میرج ہال کی چھت سے نوٹ،موبائل فونز نچھاور کرتے   رہے ۔لوگ بڑے بڑے بانسوں پر جال لگا کر پہنچ گئے اور خوب نوٹ سمیٹے ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-27/news-1698413386-4500.mp4

مزیدخبریں