رینجرز سندھ،پولیس کی کارروائی،وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار

رینجرز سندھ،پولیس کی کارروائی،وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار
کیپشن: Rangers Sindh, police action, wanted accused arrested in incidents

ایک نیوز : پاکستان رینجرز سندھ اورپولیس کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی ،عزیز آباد سے ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملو ث ملزم گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم زوہان عرف سانول کا تعلق  فیضان عرف بھوری گروپ سے ہے ۔ملزم کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پسٹل، 2 چھینی ہوئی موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے، اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے کی 800 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔دوران تفتیش ملزم نے 10 افراد کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

 ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جہانگیر روڈ پر فلک کار شوروم کے مالک سے مبلغ 130,000/- روپے نقدی اور ایک 9 ایم ایم پسٹل چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ملزم نے چاندنی چوک پر قیصر بیکری میں ڈکیتی کی واردات بھی کی۔

 بیکری میں واردات کرتے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-27/news-1698411642-6434.mp4

پولیس کاکہنا تھاکہ لزم عادی مجرم ہے اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتارملزم کو بمعہ اسلحہ اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔