ایک نیوز:نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کاکہنا ہے کہ افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔
نگران وزیر داحلہ سرفراز بگٹی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ افغان مہاجرین کے انخلاء میں دو روز باقی،حکومت نے ایکشن پلان مرتب کرلیا ۔غیر قانونی غیر ملکی افراد کو واپس بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق جیو فیسنگ، اور جیو میپنگ مکمل کرلی ہے۔ریاست نے ون ڈاکومنٹ رجیم کی پالیسی میں ہم پاسپورٹ اور ویزہ لیکر آنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔اب لوگ ہمارے ملک میں ویزہ لیکر آئیں گے۔کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ روزانہ بارہ سے پندرہُ ہزار افراد بغیر سفری دستاویزات سفر کریں۔
سرفراز بگٹی کاکہنا تھاکہ ون ڈاکومنٹ رجیم کے تحت کل قلعہ عبداللہ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر رہے ہیں ۔پاسپورٹ کے زریعے ویزہ لیکر ائے جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔پاک ایران، افغان بارڈر پر کاروبار کا اپنا ایک طریقہ کار ہے ہم نے بلوچستان میں کاروبار نہیں سمگلنگ بند کی ہے۔عام انتخابات سے متعلق سیکیورٹی کا بڑا چیلنج ہے مگر ریاست اس چیلنج کو نبردآزما ہوں گی۔