ووٹ دینے کیلئے فائر الارم بجانے والے کانگرس مین کو جرمانہ 

ووٹ دینے کیلئے فائر الارم بجانے والے کانگرس مین کو جرمانہ 
کیپشن: ووٹ دینے کیلئے فائر الارم بجانے والے کانگرس مین کو جرمانہ 

ایک نیوز : ڈیموکریٹک کانگریس مین نے ووٹ دینے کیلئے  یو ایس کیپیٹل کمپلیکس میں  جان بوجھ کر فائر الارم  بجادیا ۔

تفصیلات کے مطابق جمال بومن  نے ڈی سی سپیریئر کورٹ میں پیش  ہوکر یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایک ہزار ڈالرجرمانہ بھرنے کے علاوہ پولیس کو معافی نامہ بھی لکھ کردیں گے۔

47 سالہ کانگرس مین جمال بومن  کاکہنا تھا کہ  اپنے دفتر سے 30 ستمبر کو ایک فنڈنگ بل پر ووٹ ڈالنے کے لیے  بھاگتے ہوئے آرہے تھے تاکہ حکومتی شٹ ڈاؤن  روکا جاسکے تاہم کانگرس کی عمارت میں جلد پہنچنے کے لئے انہوں نے خطرے کی گھنٹی بجا کر ایک ایسا دروازہ کھولاجوعام طور پر بند رہتا ہے۔

 فائر الارم  کی وجہ سے مرکزی کیپٹل عمارت کے قریب واقع کینن ہاؤس آفس بلاک کو ایک گھنٹے کے لیے خالی کرانا پڑا۔