ن لیگ کی سیاست میں اہم تبدیلیاں،4 رکنی کمیٹی قائم,ریٹائرڈ جنرل بھی شامل

Oct 27, 2023 | 15:24 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ن لیگ کے اندر سیاسی ریاستی پالیسی کے حوالے سے اہم تبدیلیوں کا امکان ہے،نواز شریف کی طرف سے شہباز شریف کی مفاہمتی پالیسی کو قبول کرنے کے بعد اہم تبدیلیاں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق مفاہمتی پالیسی کے تناظر میں ریاست اور سیاست کی الگ الگ ہر شعبہ زندگی سے متعلق کمیٹیاں بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔پارٹی کے سینئر سیاستدانوں اور ریٹائرڈ جرنیلوں پر مشتمل 4 رکنی اعلی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

4 رکنی کمیٹی ملکی سیاسی و ریاستی فیصلہ سازی کے ہر معاملے میں رابطہ کمیٹی کے طور پر کام کرئے گی،پارٹی کی مرکزی قیادت کسی بھی ایشو پر فیصلہ کےلئے کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کرائے گی۔رابطہ کمیٹی کی طرح خارجہ  معشیت ، قانون غرض ہر شعبے کی الگ الگ کمیٹیاں بنانے  کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں