ایک نیوز: دو اعلیٰ شخصیات کو عوامی مقامات پر موومنٹ کیلئے جیمرز کی فراہمی،آئی جی پنجاب کے حکم پر سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف اورسنئیرنائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی سیکیوررٹی فول پروف بنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات کی موومنٹ کے دوران جیمرز والی گاڑیاں ساتھ چلیں گی،سیکیورٹی سکواڈ کی 4 گاڑیاں موومنٹ کے دوران اسکارٹ کریں گی،سپیشل برانچ نے ڈی آئی جی سیکیورٹی کے مراسلے پرجیمرز والی گاڑیاں فراہم کردیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے آئی جی پنجاب نے دونوں شخصیات کوجیمرز والی گاڑیاں فراہم کرنے کا حکم دیا تھا،دونوں شخصیات کی رہائشگاہوں پر نفری بھی ڈیمانڈ کے مطابق تعینات کردی گئی ہے،میاں نواز شریف کی سیکیورٹی کے لئے تاحال ڈیمانڈ نہیں موصول ہوئی۔