بھارتی فورسز کی ظفروال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

Oct 27, 2023 | 14:58 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: ظفروال سیکٹر سیالکوٹ میں بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور بِلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہُوئے پہلے ظفر وال سیکٹر میں  کواڈکوپٹر ڈرون سے در اندازی کی کوشش کی جبکہ پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے کواڈکوپٹر ڈرون کی در اندازی کی  بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

اس کے بعد بھارتی بارڈر فورس نے ظفر وال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا، اس سے  سول شہری آبادی کو نقصان پہنچا،پاک فوج نے اس بلااشتعال فائرنگ کا دندان شکن جواب دیا۔جوابی فائرنگ سے بھارتی بارڈر فورس کو  نقصان اٹھانا پڑا اور ان کے کچھ فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بِلا جواز سیز فائر کی خلاف ورزی  کے  پیچھے قطر کی حکومت کی جانب سے آٹھ بھارتی جاسوسوں کو سزائے موت دینے کی وجہ سے ہونے والی بین الاقوامی حزیمت بڑی وجہ  ہو سکتا ہے،قطر میں بھارتی جاسوسوں کی سزائے موت سے قبل  بھی بھارت کینیڈا میں اپنی خفیہ ایجنسی ”را“ کی جانب سے سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے حزیمت اٹھا چکا ہے،مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی جانب سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ بھرپور طریقےسے منانے کی وجہ سے بھی بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

سکیورٹی ماہرین کامزید کہنا ہے کہ دنیا کی توجہ کشمیر  میں سیکورٹی کے بھرتے مسائل سے ہٹانے کیلئے  بھی ایک روز قبل بلااشتعال فائرنگ کا ڈرامہ رچایا ہے،بین الاقوامی اور سفارتی سطح پر خودکو تنہا ہوتا دیکھ کر بھارت کی انتہا پسند حکومت نے پاکستان کے ظفر وال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرکے دنیا کی توجہ اس رسوائی سے ہٹانے کی ناکام کوشش کی ہے،بھارت کو یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان کی بہادر افواج کسی بھی جارحیت کا  بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور اس کا عملی مظاہرہ ماضی میں بھی دیکھ چکا ہے۔

مزیدخبریں