پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی ڈوبتی کشتی کو وفاق کا سہارا

Oct 27, 2023 | 13:02 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی ڈوبتی کشتی کو وفاق کا سہارا، پی آئی اے کیلئے 20 ارب روپے کا نیا اور حکومتی قرض 6 ماہ کیلئے ری شیڈول کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے آٹھ ارب کا نیا قرض دینے کیلئے کمرشل بینکوں کو ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے زرائع کےمطابق پی آئی اے کو قرض دلوانے کیلئے وزیراعظم آفس سے بھی کہا گیا جس کے بعدوزارت خزانہ کی ہدایت پر نیشنل بنک، بنک آف پنجاب سمیت 8 کمرشل بنک پی آئی اے کو نیا قرض دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے حکومتی گارنٹی پر کمرشل بنکوں سے 260 ارب روپے کا قرض لیا ہوا ہے اور پی آئی اے کی نجکاری ہونے تک حکومتی قرض 6 ماہ کیلئے ریشیڈول کیا جائے گا۔

اس سے قبل پی آئی اے کا حکومتی قرض 2 سال کیلئے ریشیڈول کرنے کا پلان تھا۔

خزانہ ڈویژن زرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے دو ماہ کے دوران تقریبا 40 ارب روپے قرض لینے کیلئے درخواست کی گئی ہے۔

مزیدخبریں