سابق صدر آصف علی زرداری کا یوم سیاہ کشمیر پرپیغام

Oct 27, 2023 | 12:50 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:آصف علی زرداری نےیوم سیاہ کشمیرکےموقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ستائیس اکتوبر کشمیریوں کیلئے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے، بھارتی قبضے سے آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ طاقت کے بل بوطے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دبائی نہیں جا سکتی ،بھارت دنیا میں دہشت گرد ملک کی حیثیت سے بے نقاب ہو چکا ہے،  مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے، بھارت کے قبضے سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا مشن تھا۔

آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو قتل نہ کیا جاتا تو مقبوضہ کشمیر بھارت کے قبضے سے آزاد ہو چکا ہوتا، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہر عالمی فلور پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیئے  آواز بلند کی، بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر مودی کو قصاب اور بھارت کو دہشت گرد ملک کے طور پر متعارف کرایا ۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کے رائے شماری کا حق دلانے کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی،وہ دن زیادہ دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی قبضے سے آزاد ہوا۔

مزیدخبریں