افغان حکومت نےملک واپس پہنچنےوالےمہاجرین کیلئےاعلیٰ سطح کمیشن قائم کردیا

Oct 27, 2023 | 11:52 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ترجمان افغان حکومت کا کہنا ہے کہ  پاکستان سے واپس بھیجے جانے غیر قانونی افغان باشندوں مسائل کے حل کے لئے اعلی سطح کا کمیشن قائم کر دیا گیا۔یہ کمیشن سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کے حکم پر قائم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نائب وزیر اعظم مولوی عبدالسلام کمیشن کے سربراہ ہوں گے، 31 دیگر اعلی حکام کمیشن کے ممبر ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور دیگر ممالک سے واپس آنے والوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے  کے لیے ایک طریقہ کار کی منظوری دی گئی ہے۔۔طریقہ کار کے تحت 8 چیپٹرز، ایک سیکریٹریٹ اور 12 کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔کمیشن اس طریقہ کار کو نافذ کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

ان کمیٹیوں کو تارکین وطن کو عارضی رہائش، شناخت، منتقلی، بنیادی اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے ۔۔ایک مخصوص طریقہ کار کے تحت تاجروں اور صنعت کاروں کو ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔جو افغان بعض خدشات کی وجہ سے بیرون ممالک گئے ہیں  وہ واپس آکر اپنے ملک میں باوقار زندگی گزار سکتے ہیں۔

مزیدخبریں