ایک نیوز: بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اوکاڑہ جیل میں بیمار پڑ گئے ہیں، دل میں شدید تکلیف کی شکایت کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں فوری پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سجاد نے خاور مانیکا کا اوکاڑہ جیل میں طبی معائنہ کیا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاور مانیکا کو دل میں شدید تکلیف کی شکایت ہے۔ خاور مانیکا ، بلڈ پریشر ، دل کی تکلیف اور دمہ کے مریض ہیں جبکہ انکی ای سی جی رپورٹ بھی ٹھیک نہیں آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ نے خاور مانیکا کو فوری پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کی تجویز دی ہے، تاہم خاور مانیکا کو تاحال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل نہیں کیا گیا۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجابنے زمینوں پر قبضے کے مقدمے میں خاور مانیکا کو لاہور سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد خاور مانیکا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔