غیر ملکیوں کےجانےسےملکی معیشت سنبھلےگی:عوامی ردعمل

ایک نیوز: پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا پاکستان چھوڑنے کا سلسلہ جاری، بلوچستان کے شہریوں کی غیر قانونی شہریوں کے انخلا کے فیصلے کی تائید ، حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن میں صرف 4 روز باقی رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہریوں نے بھی حکومت وقت کے غیر قانونی شہریوں کے انخلا کے فیصلے کی تائید کی، شہریوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے جانے سے ملکی معیشت سنبھلے گی اور امن و امان بہتر ہوگا۔

ضلع پشین کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی افغان مہاجرین نے خود کو پاکستان کے ریکارڈ میں درج کیا تھا جس سے ہمیں کافی مسائل کا سامنا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ یہ لوگ اپنے وطن واپس جائیں۔

 کوئٹہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ حکومت پاکستان کا ایک بہت اچھا قدم ہے، ہمارے بلوچستان میں غربت بہت زیادہ ہے انکے جانے سے حالات میں بہتری آئی گی۔

 مسلم باغ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی پناہ گزینوں کی وجہ سے ہمارے ملک کا امن وامان اور معیشت خراب ہیں۔ انکے جانے سے یہاں خوشحالی آئے گی، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا چمن بارڈر کے راستے افغانستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے، ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے چمن بارڈر پر قائم سہولتی سینٹر مکمل فعال ہے، اس سینٹر سے غیر قانونی مہاجرین کے باعزت اور ہموار انخلاء کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔