لوگوں کیلئےامید کی کرن،لکی مروت میں پاک فوج کی مدد سےمروت کینال بحال

ایک نیوز: لکی مروت اور بنوں کے لوگوں کے لیے امید کی کرن، لکی مروت میں پاک فوج کی مدد سے مروت کینال بحال، 1 لاکھ 70 ہزار کے کیچمنٹ ایریا کو سیراب کیا جاسکے گا،ربیع کی فصل کی آبپاشی کی جاسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق آبپاشی کے نظام کے فروغ کیلئے لکی مروت میں پاک فوج کی مدد سے مروت کینال کو بحالی کر دیا گیا ، ماضی میں یہ نہر لکی مروت میں آباد قبیلوں کی کاشتکاری کا زریعہ تھی اور ان کی معاشی ترقی کا باعث تھی۔نہر کی خشکی کی وجہ سے لکی مروت میں کاشت کاری میں کمی ہوئی جس سے غربت بڑھی اور دہشتگردی بھی پروان چڑھی، مروت کینال پروجیکٹ کو پاک فوج کی مدد سے انتظامیہ نے نہایت ہی قلیل وقت میں مکمل کر لیا ہے۔

 مروت کینال 1 لاکھ 70 ہزار کے کیچمنٹ ایریا کو سیراب کریگا ، جو نہ صرف لکی مروت کے ستر فیصد بلکہ ضلع بنوں کے تیس فیصد علاقوں کو سیراب کرے گا، نہر کو ایک ہفتے کی مشاہداتی مدت کیلئے کھول دیا گیا ہے جس کے دوران ربیع کی فصل کی آبپاشی کی جائے گی، نہر سے علاقے کے لوگوں کو زراعت کے شعبے سمیت معاشی اور اقتصادی طور پر مدد فراہم ہوگی اور دہشتگردی کے روک تھام میں مدد ملے گی، انتظامیہ اور علاقے کے مکینوں نے مروت کینال کے مکمل ہونے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔