ملکی سالمیت کو نقصان پہچانےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے،عوامی مطالبہ

Oct 27, 2023 | 11:09 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: بیرون ملک مقیم ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کی غیر موجودگی میں قانونی کارروائی پر عوام نے رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ملکی سالمیت کو نقصان پہچانے اور پروپیگنڈا کرنے والوں کی غیر موجودگی میں قانونی کارروائی کرکے سزا سنائی جاسکتی ہے، ایسا پروپیگنڈا کر نے والوں کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے اور سزا دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی قوانین اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ جو لوگ ملک سے باہر بیٹھ کر عوام کو اداروں کے خلاف اکساتے ہیں ان کو سخت سزا ملنی چاہیے، اس بارے میں عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے، جھوٹی خبروں کے پھیلاوٴ سے معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں، عادل راجہ جیسے لوگ اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں، ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔

عوام نے مطالبہ کیا کہ غیر ملکی پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ دکھائیں، جو لوگ ایسا پروپیگنڈا کر رہے ہیں ان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے اور سزا دی جائے، یہ لوگ باقاعدہ سازش کے تحت بیرون ملک بیٹھ کر اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

مزیدخبریں