ایک نیوز: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ مستعفی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفیٰ وزیراعظم نے منظور کر لیا۔
ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفیٰ 31 اکتوبر 2023 سے ایک ماہ کے نوٹس پیریڈ سے نافذ العمل ہوگا،ڈاکٹر توقیر شاہ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد مزید ایک سال کی توسیع دی تھی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈاکٹر توقیر شاہ عالمی بنک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔