ورلڈکپ:پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی

Oct 27, 2023 | 01:14 AM

ایک نیوز:ورلڈ کپ میں پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی،سیمی فائنل تک رسائی کیلئےقومی ٹیم کومیچ جیتناضروری ہوگا،میگا ایونٹ کے اہم میچ کیلئےپاکستان ٹیم نے چنئی میں پریکٹس کی۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں جاری ورلڈ کپ کےچھٹےاوراہم میچ میں قومی ٹیم آج جنوبی افریقہ کےخلاف میدان میں اترےگئی، پاکستان ٹیم کوسیمی فائنل تک رسائی کیلئےآج کامیچ جیتناضروری ہوگا،قومی ٹیم کےمخالف جنوبی افریقہ کی ٹیم ہوگی جس نے حریف ٹیموں کے خلاف رنز کے انبار لگائے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک ہوں، ریزا ہینڈرکس ہوں، وین ڈر ڈوسن ہوں، ایڈن مارکرم ہوں یا کلاسن سب ہی فارم میں ہیں۔ پھر باؤلنگ میں بھی ربادا، یانسین، مہاراج اور تبریز شمسی جوکسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم میں بھی ایسےکھلاڑی موجودہے جس میں اچھے بیٹرز بھی دستیاب ہیں اور ورلڈ کلاس باؤلر بھی عبداللّٰہ، بابر، رضوان، سعود سب ہی بڑی سے بڑی اننگز کھیلنے کے اہل ہیں۔
باؤلنگ میں بھی شاہین، حارث، شاداب، نواز موجود ہیں۔
پاکستان ٹیم نے اس میچ کی تیاری کےلیے آپشنل ٹریننگ کا سیشن کیا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

مزیدخبریں