سجاول:سوزوکی اورٹرک میں تصادم،1شخص جاں بحق،خاتون زخمی

سجاول:سوزوکی اورٹرک میں تصادم،1شخص جاںبحق،خاتون زخمی
کیپشن: Sajawal: Collision between Suzuki and truck, 1 person killed, woman injured

ایک نیوز:تیزرفتارسوزوکی اورٹرک میں تصادم سےایک شخص جاں بحق اورخاتون زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق سجاول بائی پاس کےقریب تیزرفتار سوزکی اورٹرک میں تصادم کےنتیجےمیں ایک شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حاثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےجاں بحق اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیا،حادثےمیں جاں بحق ہونےوالےشخص کی شناخت عاشق ملاح کےنام سےہوئی جبکہ زخمی خاتون کی شناخت مسمات بی بی کےنام سےہوئی ہے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا،زخمی خاتون کوتشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیاگیاہے،زخمی اورجاں بحق ہونےوالوں کاتعلق ضلع ٹھٹھہ کےشہرساکروسےہے۔