سینئر صحافی چودھری غلام حسین کو ایف آئی اے نے تحویل میں لےلیا

Oct 27, 2022 | 21:56 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: اے آر وائی کے سینئر اینکر پرسن 78 سالہ چودھری غلام حسین کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چودھری غلام حسین کے بیٹے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کو گلبرگ میں کافی شاپ سے تحویل میں لیا گیا ہے۔

والد کو کسی پرانے کیس میں تحویل میں لیا گیا ہے،والد کو گرفتار کرنے کیلئے ایف آئی اے کے 30سے 40 لوگ آئے تھے،کہا جارہا ہے کہ والد کو ایف آئی اے آفس لے جایا گیا ہے۔

بیٹے چودھری غلام حسین نے کہا کہ والد پر پرانا کیس کافی پہلے ختم ہوچکا تھا،والد دوستوں کے ساتھ کافی شاپ میں بیٹھے تھے جہاں سے انہیں تحویل میں لیا گیاہے۔

مزیدخبریں