ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور بار کو پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک دیا اور ساتھ ہی ساتھ وکلا کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ایوان عدل کا دورہ کیا اور وکلا کمیونٹی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے صدر لاہور بار راؤ سمیع کو پانچ کروڑ روپے کا چیک بھی دیا۔
اس کے علاوہ عمران خان نے وکلا کے لیے صحت کارڈ اور ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کیا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کہ پنجاب اسمبلی سے وکلا پروٹیکشن بل پاس کروایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم کے لیے حتمی اور فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں۔