خوشخبری: پاکستان میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت

خوشخبری: پاکستان میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت
کیپشن: Good news: New oil and gas deposits discovered in Pakistan(file photo)

ایک نیوز نیوز: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے خوشخبری سنائی ہے کہ پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تیل کی دریافت ضلع اٹک میں کمپنی آپریٹڈ ویل توت ڈیپ ون سے ہوئی۔ 

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5545 میٹر گہرے توت ڈیپ ون ویل پر سال 2020 کے اختتام پر کام کا آغاز کیا گیا تھا۔ تیل کے اس کنوئیں سے 882 بیرل تیل اور صفر اعشاریہ 93 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی۔ 

اوگرا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دریافت سے تیل و گیس کے حوالے سے پاکستان کے مقامی وسائل پر انحصار میں مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔